ہیڈ لائن
چینی سرمایہ کاری سے بناہوائی اڈا، انگ کورعالمی ورثے کے فروغ کی وجہ قرار
جھلکیاں
چینی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ انگ کور ائیرپورٹ کمبوڈیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہےجوصدیوں پرانے عالمی ورثے کے سفر کو سیاحوں کے لئے آسان بنا رہا ہے۔ ہوائی اڈے نے مقامی افراد کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
شاٹ لسٹ:
1. سیام ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مختلف مناظر
2. ساؤنڈ بائٹ 1 (خمر): سن چانسرے ووتھا، انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان، ریاستی سیکریٹریٹ آف سول ایوی ایشن،کمبوڈیا
3. ساؤنڈبائٹ 2 (خمر):کم پھلے،چیئرمین، ٹورسٹ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،سیام ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا
4. ساؤنڈ بائٹ 3 (خمر): تھائی صوفیہ کلیپ ،ملازم،سیام ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا
تفصیلی خبر
شمال مغربی کمبوڈیا میں شامل انگ کور آثار قدیمہ پارک یونیسکو کی فہرست میں شامل ہیں۔ آثار قدیمہ سے تقریباً 40 کلومیٹر مشرق میں واقع سیام ریپ انگ کور انٹرنیشنل ایئرپورٹ صدیوں پرانے عالمی ورثے تک بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک اہم گیٹ وے ہے۔
چینی سرمایہ کاری سے بنا ہوا یہ ایئرپورٹ،700 مربع ہیکٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس وقت کمبوڈیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 16 اکتوبر، 2023 کو تجارتی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ہوائی اڈے سےمجموعی طور پر 14،700 پروازوں نے آپریشن مکمل کیا۔ جس میں 13 لاکھ 20 ہزار مسافروں نے پرواز کی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (خمر): سن چانسرے ووتھا، انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان، ریاستی سیکریٹریٹ آف سول ایوی ایشن،کمبوڈیا
” ہم نے دیکھا ہے کہ اس ہوائی اڈے نے حکومت کی پالیسی کے مطابق اپنے آپریشنز کے ایک سال کے اندراپنی صلاحیت کوناصرف بڑھایا ہے بلکہ بہتر بھی کیا ہے خصوصاََ، اس ائیر پورٹ نے بین الاقوامی سطح پر کمبوڈیا کے تشخص کو بہتر بنایا ہے. یہ نیا ہوائی اڈہ تقریبا ہر قسم کے طیاروں کی لینڈنگ کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔اس ہوائی اڈے کی ترقی کا مقصد سفر کو آسان بنانا اور ملکی و بین الاقوامی مسافروں کو نیا تجربہ فراہم کرنا ہے۔”
ساؤنڈبائٹ 2 (خمر):کم پھلے،چیئرمین، ٹورسٹ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،سیام ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا
"سیام ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیاحتی نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والے نمائندے کی حیثیت سے، میں نے دیکھا ہے کہ اس بڑے ہوائی اڈے نے مقامی لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا ہے ۔ مثلاََ، اس ہوائی اڈے پر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والے پرانے ہوائی اڈے کے مقابلے میں بہتر آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (خمر): تھائی صوفیہ کلیپ ،ملازم،سیام ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا
"میں ہوائی اڈے کے ساتھ کام کرنے پر واقعی خوش ہوں کیونکہ اس نے نہ صرف خود ترقی کی ہے بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دیا ہے۔یہ ہوائی اڈہ بڑی تعداد میں مسافروں کو آنے اور جانے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔جب کہ غیر ملکی سیاحوں کو انگ کور واٹ مندر تک سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے ، تاکہ وہ ثقافت ، تہذیب اور روایات کو تلاش کرسکیں اور سیام ریپ صوبے میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔مجھے امید ہے کہ مستقبل میں یہ ہوائی اڈہ سیام ریپ صوبے کے لئے مزید نئی پروازوں کی توجہ حاصل کر سکے گا۔
سیام ریپ، کمبوڈیا سےنمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link