اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسہنوئی میں چین کی بنائی ہوئی ریلوےمیٹرو لائن شہریوں کے لئے شاندار...

ہنوئی میں چین کی بنائی ہوئی ریلوےمیٹرو لائن شہریوں کے لئے شاندار سفری سہولت

ہیڈلائن

ہنوئی میں چین کی بنائی ہوئی  ریلوےمیٹرو لائن شہریوں کے لئے شاندار  سفری سہولت

جھلکیاں:

شاٹ لسٹ:

1. ویتنام میں میٹرو لائن کے بیرونی حصے کے  مختلف  مناظر

2. اسٹینڈ اپ (انگریزی): یو لی ژین،نمائندہ  شِنہوا

3. ٹرین میں سفر کرنے والے  مختلف افراد

4. میٹرو لائن ٹرائل آپریشن پروموشنل ویڈیو کے مختلف مناظر  (بشکریہ چائنا ریلوے سکستھ گروپ)

5. ساؤنڈبائیٹ (انگریزی): چوانگ ڈانگ ٹران، مقامی رہائشی

تفصیلی خبر

ویت نام کے دارالحکومت میں چین کی تعمیر کردہ میٹرو لائن مسافروں کوجہاں سفر کا ایک آسان اور آرام دہ متبادل فراہم کرتی ہے تو وہیں ملک کے دارالحکومت کا زمین سے  قدرے اونچائی پر رہتے ہوئے سیر  کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

اسٹینڈ اپ (انگریزی): یو لی ژین،نمائندہ  شِنہوا

"چینی معیار، ٹیکنالوجی اور سازوسامان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ویتنام کی پہلی شہری میٹرو لائن اپنے  شہریوں کی زندگی کا لازمی جزو بن گئی ہے جس نے  ثقافتی سیاحت کے لئے ایک  نیا راستہ کھول دیا ہے.”چائنا ریلوے سکستھ گروپ (سی آر ای سی) کی  تعمیر کردہ ، میٹرو لائن ویتنام کی پہلی شہری ریلوے  سہولت ہے۔ہنوئی کے تین اضلاع میں 12 اسٹیشنوں کے ساتھ 13 کلومیٹر طویل میٹرو لائن مسافروں کے لئے ایک آسان اور آرام دہ متبادل فراہم کرتی ہے ،ساتھ ہی ساتھ دارالحکومت کے اوور ہیڈ نظارے سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

ساؤنڈبیٹ (انگریزی): کوانگ ڈانگ ٹران، مقامی رہائشی

"مجھے لگتا ہے کہ یہ سب شاندار اوربہت عمدہ معیار ہے۔ یہ میٹرولائن ہمارےشہر کو مزید خوبصورت بناتی ہے. یہ شہری ریلوے میٹرو لائن واقعی ملک کو دن بہ دن ترقی دینے میں معاون ہے اورواقعی یہ قابل تعریف   ہے۔

ہنوئی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

 

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!