اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلچینی وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں عمومی مباحثے میں...

چینی وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں عمومی مباحثے میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں عمومی مباحثے میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچنے پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے-(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے عمومی مباحثے میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچے ہیں۔

نیویارک میں پیر سے جمعہ تک قیام کے دوران وزیراعظم لی چھیانگ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو  پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سمیت چین کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کثیرجہتی اور دوطرفہ اجلاسوں میں وزیراعظم لی چھیانگ چین کے موجودہ بین الاقوامی منظرنامے، اہم عالمی امور اور اقوام متحدہ کے کردار کے حوالے سے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے اور تفصیل سے چین کی داخلی و خارجی پالیسیوں، گلوبل گورننس انیشی ایٹو اور دیگر اہم نظریات و تجاویز پر روشنی ڈالیں گے۔

اس سال دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف عالمی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے اس دورے کے ذریعے چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے قیام کے اصل مقصد کی تجدید، اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں سے وابستگی کے عزم کی توثیق اور موجودہ دور میں اقوام متحدہ کی ساکھ اور فعالیت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ یہ ادارہ عالمی امن کے تحفظ، ترقی کے فروغ اور بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ مستقبل کی حامل ایک برادری کی تشکیل میں زیادہ موثر کردار ادا کر سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!