چین کے وسطی صوبے ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں یانگ لو بندرگاہ کا منظر دکھائی دے رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِہنوا)چینی ترقیاتی بینک نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021۔2025) کے دوران ملک کے بنیادی ڈھانچے کےمنصوبوں کے لئے قرض کی فراہمی میں اضافہ کیا۔
اگست 2025 کے اختتام تک بینک نے اس مدت کے دوران بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے 60 کھرب یوآن (843.81 ارب امریکی ڈالر) کے درمیانے اور طویل المدتی قرضے جاری کئے۔
بینک کے مطابق 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اختتام کے بعد بینک کے مجموعی قرضے میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور مالی معاونت کا حصہ 9 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔
2021 سے 2025 کی مدت کے دوران بینک نے وسائل کی معاونت اور فراہمی کو مستحکم کیا ہے، قرض کے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی فہرست میں شامل 102 کلیدی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بڑے بین المحکمہ اور بین العلاقائی منصوبوں پر عملدرآمد کےلئے مخصوص مالیاتی خدمات فراہم کی ہیں۔
بینک نے بڑی قومی حکمت عملیوں کے نفاذ اور اہم شعبوں میں سلامتی کی صلاحیتوں کی تعمیر کے منصوبوں کو مدد فراہم کی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر آلات کی ترقی اور صارفین کے سامان کے تبادلے کے پروگرامز پر عملدرآمد کی بھی بھرپور مالی معاونت کی ہے۔
