اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم سےروشے گروپ کے بورڈ چیئرمین سے ملاقات

چینی نائب وزیراعظم سےروشے گروپ کے بورڈ چیئرمین سے ملاقات

بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ  سے  روشے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سیورن شوان نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

ہی لی فینگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چین 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے اصلاحاتی اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے، اعلی معیار کی ترقی اور اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے، بائیو فارماسیوٹیکل سمیت مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنا رہا ہے اور ایک بہتر کاروباری ماحول پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی وسیع تر منڈی کے فوائد یقینی طور پر غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے زیادہ سے زیادہ اور بہتر ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔

اس موقع پرروشے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سیورن شوان نے  کہا کہ عالمی شہرت یافتہ دوا ساز کمپنی کی حیثیت سے روشے گروپ چین کے معاشی امکانات اور کاروباری ماحول کے حوالے سے مکمل پر اعتماد ہے اور چین میں وسیع سرمایہ کاری کے تعاون کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!