اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمحسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، قومی دن پر مبارکباد دی

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، قومی دن پر مبارکباد دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، سیلاب ہو یا زلزلہ، معاشی مشکلات ہوں یا کوئی اور مسئلہ سعودی تعاون کی نظیر نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفارتخانے میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے سعودی عرب کے شاہی خاندان و عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ نے ہر مشکل گھڑی میں تعاون پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے، سیلاب ہو یا زلزلہ، معاشی مشکلات ہوں یا کوئی اور مسئلہ سعودی تعاون کی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہر مسلمان کو خصوصی عقیدت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا بردار ملک ہے جس کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!