بنوں: خیبرپختونخوا پولیس نے احکامات نہ ماننے والے 11 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں احکامات نہ ماننے پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او بنوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو لکی مروت میں ڈیوٹی دینے سے انکار پر برخاست کیا گیا ہے۔
