منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین کا کیوبا پر امریکی پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرنے کا...

چین کا کیوبا پر امریکی پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ کیوبا کے خلاف کسی بھی نام سے عائد پابندیاں اور محاصرہ فوری طور پر ختم کرے اور ایسے اقدامات کرے جو کیوبا کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ہوں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ کیوبا پر کسی بھی نام سے عائد محاصرہ اور پابندیاں فوری طور پر ختم کرے اور ایسے اقدامات کرے جو کیوبا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ہوں۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے افریقی ممالک، برازیل، کیوبا، گریناڈا کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ، پان امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کے سابق حکام اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے کیوبا کی حکومت کے بیرونی طبی مشنز میں حصہ لیا۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ کیوبا کے بیرونی طبی مشنز کو جبری مشقت کے استحصال کے طور پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ان ممالک کو جو کیوبا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، خبردار کیا کہ وہ "دوبارہ سوچیں”۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق کیوبا کی حکومت نے گزشتہ 60 سال کے دوران 6 لاکھ سے زیادہ طبی عملے کو 60 سے زیادہ ممالک میں بھیجا،23 کروڑ افراد کو طبی خدمات فراہم کیں اور ایک کروڑ 70 لاکھ آپریشنز اور سرجریز کی گئیں جس نے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کی جانیں بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوبا کے بیرون ملک طبی تعاون نے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ ساتھ افریقی ممالک کے صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور متعلقہ ممالک کی حکومتوں اور عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد جبری مشقت امریکہ  کی طرف سے دوسرے ممالک کو دبانے کے لئےجھوٹا بہانہ اور بالادستی حاصل کرنے کا ایک ہتھیار بن گیا ہے اور اس حوالےسے امریکہ کے یہ متعلقہ اقدامات کیوبا پر 60 سال سے جاری غیر مقبول پابندیوں اور ناکہ بندی کا تسلسل ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!