منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین نے پلیٹ فارم معیشت میں قیمت سے متعلقہ اقدامات کو منظم...

چین نے پلیٹ فارم معیشت میں قیمت سے متعلقہ اقدامات کو منظم کرنے کے لئے عوامی رائے طلب کرلی

ایک شخص موبائل فون پر ڈیپ سیک ایپ استعمال کرتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے ہفتے کے روز انٹرنیٹ پلیٹ فارم کمپنیوں کے لئے قیمت سے متعلق اقدامات کے مسودہ قانون پر عوامی رائے طلب کرنا شروع کردی تاکہ اس شعبے کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ مسودہ قانون قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات (این ڈی آر سی)، ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن اور چین کی سائبر سپیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد پلیٹ فارم معیشت کے آپریٹرز کو قانون کے مطابق آزادانہ قیمتیں مقرر کرنے کی رہنمائی کرنا، قیمت چسپاں کرنے کے تقاضوں کو واضح کرنا اور قیمتوں کی مقابلہ بازی کے رویوں کو منظم کرنا ہے۔

چین کے سرکردہ معاشی منصوبہ ساز ادارے این ڈی آر سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اس شعبے کی قیمتوں سے متعلق ایک شفاف اور قابل پیش گوئی ضابطے کا  نظام قائم کرنا ہے۔

مسودے کے مطابق  پلیٹ فارم معیشت کے آپریٹرز پر لازم ہوگا کہ وہ مصنوعات اور خدمات کی قیمتوں اور چارجز کو واضح طور پر اپنی ویب سائٹس اور متعلقہ  ذرائع پر دکھائیں گے اور جو قیمت کسی چیز پر درج ہوگی اس سے ہٹ کر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔

این ڈی آر سی کے مطابق اس مسودے پر ایک ماہ تک عوامی رائے لی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!