نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کیساتھ تعلقات میں کسی کی ثالثی قبول نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔
نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران امریکہ و دیگر ممالک کی جانب سے فون کالز کی گئی تھیں یہ کوئی خفیہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کی گئی ہر فون کال میرے ایکس اکانٹ پر ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ میں کوئی ایسا صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔
