چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن میں یان بیان کورین خودمختار پریفیکچر میں 5 ویں چائنہ نیو ای کامرس کانفرنس میں ایک خاتون لائیو سٹریمنگ کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر کررہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ای-کامرس شعبے نے 2025 کے ابتدائی 7 ماہ میں مستحکم ترقی کا مظاہرہ کیا اور مختلف مصنوعات کی آن لائن فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کی آن لائن ریٹیل فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت نے کہا کہ ڈیجیٹل آلات اور اشیاء تبادلہ پروگرام آن لائن صارفین کے اخراجات میں نئی محرک قوت بن کر اُبھرے جن میں ذاتی کمپیوٹروں کی فروخت میں 29.9 فیصد اور پہنے جانے والے سمارٹ آلات میں 28.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس دوران آن لائن خدمات کی کھپت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ آن لائن سفر، کھانے پینے اور ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کی کھپت میں بالترتیب 24.8 فیصد، 16.6 فیصد اور 11 فیصد کا اضافہ ہوا۔
وزارت نے کہا کہ صنعتوں اور ای-کامرس پلیٹ فارمز کے درمیان مضبوط روابط نے مختلف مصنوعات کے لئے فروخت کے ذرائع کو وسعت دی۔ زرعی مصنوعات، الیکٹرانکس اور ٹیکسٹائل کے لین دین کے حجم میں بالترتیب 14.5 فیصد، 7.9 فیصد اور 6.5 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا۔
وزارت کے مطابق شاہراہ ریشم ای-کامرس تعاون نے موضوعاتی تقریبات، شراکت داری پر مبنی اقدامات اور صنعتی میل جول کے ذریعے سرحد پار فروخت اور باہمی فوائد کو فروغ دیا۔
