اسلام آباد: آئینی بنچز کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہوسکنے پر معاملہ پھر جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بنچوں کے ججز کے انتخاب کا معیار طے نہ کیا جاسکا کمیٹی ارکان نے قواعد سازی کی مخالفت کی جس پر معاملہ واپس جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی کے جائزے کے قواعد پر بھی فیصلہ موخر کر دیا گیا۔
