پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کو 22 کروڑ روپے جاری کردیئے۔ مشیر خیبرپختونخوا حکومت مزمل اسلم نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ ریسکیو 1122 نے حالیہ بارشوں و سیلاب کے دوران متاثرین کو امداد فراہمی میں فرنٹ لائن پر کام کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے 5ہزار200 افراد کو ریسکیو کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز کے دوران 163ریسکیو گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 3 ایمرجنسی کیمپس قائم کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو 22 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
