چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ میں شہری ایک سینما میں فلمی پوسٹر دیکھ رہےہیں-(شِنہوا)
عمان(شِنہوا)2 چینی فلموں نے اردن میں بچوں کے چوتھے فلمی میلے میں اعلیٰ ایوارڈز جیت لئے۔ یہ میلہ رائل فلم کمیشن کے صدر دفتر میں اختتام پذیر ہوا۔
چینی فلم ’’دی ڈیز ود گرینی‘‘ جس کی ہدایت کاری ژینگ یون چھانگ نے کی، نے بہترین فیچر فلم کا جیوری ایوارڈ جیتا۔ یہ فلم ژینگ کے ذاتی تجربے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس میں ایک لڑکی جو زلزلے میں یتیم ہوگئی تھی اور اس کی دادی جس نے اسے گود لیا تھا، کے رشتے کو دکھایا گیا ہے۔
ایک اور چینی فلم "ہو از افریڈ آف رائٹنگ کلاس” جس کی ہدایت کاری ما لان ہوا نے کی، نے یونیسسف چلڈرن رائٹس ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایک ہلکی پھلکی اینیمیشن اور لائیو ایکشن فلم ہے جو ایک پرائمری سکول کی طالبہ شیاؤ ہوا اور اس کے استاد ما کے بارے میں ہے جو تدریس کے نئے طریقوں کو آزما رہے ہیں۔
رائل فلم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد البکری کے مطابق یہ7 روزہ میلہ گزشتہ جمعہ کو شروع ہوا تھا اور اس میں مقامی، عرب اور بین الاقوامی فلمیں شامل تھیں۔ 133 جمع کرائی گئی فلموں میں سے 27 فلموں کو نمائش کے لئے منتخب کیا گیا۔
