اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلاہور، تاوان کیلئے دوست کی بیٹی اغواء کر کے قتل کردی، ملزم...

لاہور، تاوان کیلئے دوست کی بیٹی اغواء کر کے قتل کردی، ملزم گرفتار

لاہور: لاہور میں تاوان کیلئے اغواء کی گئی معصوم بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے باٹا پور سے تاوان کیلئے اغواء کی گئی معصوم بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف بچی کے گھر کے سامنے رہتا تھا اور اس کے والد کا دوست تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے والد راشد سے کاروبار کیلئے 10 لاکھ روپے ادھار لے رکھے تھے جس کی ادائیگی میں اسے مشکلات کا سامنا تھا جس پر ملزم نے اس کی بیٹی فجر کو 10 اگست کی شام اغواء کر کے اسی روز گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش جنگل میں پھینک دی جبکہ بچی کے والد سے مسلسل تاوان کی رقم کا مطالبہ کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران شک پڑنے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچی کے خون آلود کپڑے، ہڈیاں اور سر کے بال برآمد کر فارنزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!