اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلاہور ہائیکورٹ،مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم

لاہور ہائیکورٹ،مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم

لاہور: لاہورہائیکورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابنددی ختم کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں قانون میں ایسی پابندی کی گنجائش نہیں، آئندہ ایسی کارروائی پر متعلقہ افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے اور بھاری جرمانوں کیخلاف کیس پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے تمام فریقین سے مشاورت لازم قرار دے رکھی ہے، حکومت چکن کی از خود قیمتیں غیر قانونی طور پر مقرر کرکے کاروبار تباہ کر رہی ہے اور چکن کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں۔

ڈی سی ڈیرہ غازی خان اور کمانڈنٹ پنجاب بارڈر ملٹری پولیس نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، سرکاری افسر نے بتایا کہ چکن کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ایسی پابندی کی کوئی گنجائش نہیں، آئندہ ایسی کارروائی کی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!