اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سپریم استغاثہ کا ایکسپورٹ ٹیکس ری فنڈ کے جعلی دعووں...

چین کے سپریم استغاثہ کا ایکسپورٹ ٹیکس ری فنڈ کے جعلی دعووں کے خلاف انتباہ

بیجنگ: چین کے سپریم عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے کہا ہے کہ وہ ایکسپورٹ ٹیکس ری فنڈ کے لیے دھوکہ دہی پرمبنی  دعووں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے وزارت پبلک سیکورٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ایس پی پی نے متعدد ایسے کیسز کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں برآمدی ٹیکس چھوٹ کے جھوٹے دعوے، وی اے ٹی رسیدوں کا جعلی اجراء اور جعلی سرکاری دستاویزات اور مہریں شامل ہیں۔

ایس پی پی نے  کہا کہ اس نے متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک باقاعدہ طریقہ کار قائم کیا ہے تاکہ ٹیکس انوائسز کے جعلی اجرا اور دھوکہ دہی سے ایکسپورٹ ٹیکس ریفنڈز حاصل کرنے  کے خلاف  کارروائی کی جا سکے۔

چین میں 2023 میں تقریباً 18کھرب  یوآن (تقریباً 252 ارب ڈالر) ایکسپورٹ ٹیکس ری فنڈ کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!