کھٹمنڈو: نیپال کے وسطی علاقے میں ایک بھارتی مسافر بس کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
گانداکی صوبے کےضلع تناہون میں آنبوخائرینی میونسپلٹی کے چیئرپرسن شکرا چھومن نے شِنہوا کو بتایا کہ اب تک 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ضلعی پولیس کے ترجمان دیپک کمار رایا نے بتایا کہ مسافر بس جس میں 43 افراد سوار تھے آنبوخائرینی میں مرسیانگدی دریا کے کنارے گر گئی جسے ایک بڑے پتھرنے دریا میں گرنے سے روک دیا۔
نیپال آرمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک تصویر میں بس کو دریا کے کنارے دکھایا گیا ہے۔
رایا نے شِنہوا کو بتایا کہ 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے 15 بے ہوش ہیں۔
