ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سیلاب سے 13 افراد ہلاک، لاکھوں افراد متاثر اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔
قدرتی آفات سے بچاو کی وزارت کے ماتحت نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کی تازہ ترین یومیہ رپورٹ کے مطابق ملک کے کل 64 میں سے 11 اضلاع میں سیلاب سے تقریباً 44لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے مختلف علاقوں میں 13 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔
شدید موسمی بارشوں اوربھارتی سرحدوں کے پار پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھی ملک کے وسیع علاقوں میں مکانات، فصلوں، سڑکوں اور شاہراہوں کو نقصان پہنچاہے۔
