ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،عہدیدار

چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،عہدیدار

چین کےدارالحکومت بیجنگ میں نائب وزیر برائے عوامی تحفظ چھی یان جون ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے 14ویں 5سالہ منصوبے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں عوامی تحفظ کے ایک سینئر عہدیدار نے 14ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران عوامی تحفظ کے شعبے میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں کے بارے میں کہا ہے کہ چین کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔

نائب وزیر برائے عوامی تحفظ چھی یان جون نے ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عوامی تحفظ کے اداروں نے مضبوطی سے عوامی سلامتی کا تحفظ  کرتے ہوئےچین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں کے نتیجے میں چین نے مہلک جرائم کے سب سے کم واقعات، مجرمانہ جرائم کی سب سے کم شرح اور آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق سب سے کم کیسز کی سطح کو برقرار رکھا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!