ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلایئرچائنہ نے ارمچی اور تاشقندکےدرمیان براہ راست پرواز شروع کردی

ایئرچائنہ نے ارمچی اور تاشقندکےدرمیان براہ راست پرواز شروع کردی

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں واقع تاشقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چین کے شہر شی آن اور تاشقند کے درمیان براہ راست پرواز کے نئے فضائی روٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران مہمان فیتہ کاٹ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

تاشقند(شِنہوا)چینی ایئر لائن "ایئر چائنہ” نے ارمچی اور ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے درمیان اپنی پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کردیا۔

افتتاحی پرواز منگل کو تاشقند بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، جہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ارمچی-تاشقند پرواز بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے فلائٹ نمبرز سی اے 779/80 کے تحت ہر منگل، جمعہ اور اتوار کو چلائی جائے گی۔

ایئر چائنہ کے تاشقند میں نمائندے لی گوانگ پھنگ نے کہا کہ یہ نیا فضائی روٹ دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ روٹ دو طرفہ تعاون کی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنانے میں بھی مددگار ہوگا۔

ایئر چائنہ نے بیجنگ اور تاشقند کے درمیان بھی اپنی پہلی براہ راست پرواز شروع کی۔ یہ پرواز بھی بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جاتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!