اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین’چین جنوبی ایشیا ایکسپو ‘ عالمی نمائش کنندگان کے لئے کاروبار کا...

’چین جنوبی ایشیا ایکسپو ‘ عالمی نمائش کنندگان کے لئے کاروبار کا سنہری موقع بن گئی

اسٹینڈ اپ  (انگریزی): ہونگ لیانگ، نمائندہ شِنہوا

” چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہر کونمنگ میں 9ویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو جاری ہے جس میں 73 ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں کے نمائندے اور 2500 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں۔”

اس 6 روزہ نمائش نے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے تمام ممالک کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے جہاں 16 نمائش ہال قائم کئے گئے ہیں۔

یہ نمائش چین کی وزارتِ تجارت اور یوننان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے۔ اس کا مقصد چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔ یہاں غیر ملکی نمائش کنندگان چین کی منڈی میں موجود وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): علی اصغر فیض، افغان نمائش کنندہ

"یہ تیسرا سال ہے کہ میں کونمنگ کی اس نمائش میں شرکت کر رہا ہوں۔ یہ ایک بہت اچھی نمائش رہی ہے۔ یہاں ہر بار ہمارا تجربہ خوشگوار رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ  ہم ہر سال اپنی زیادہ سے زیادہ مصنوعات یہاں لاتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان مصنوعات کے لئے چین کی منڈی میں رسائی کا کوئی دروازہ، کوئی راستہ کھل جائے۔ اس طرح کےپلیٹ فارمز کے ذریعے ہم اپنے چین سے تعلق رکھنے والے دوستوں کو افغان مصنوعات اور افغان ثقافت سےمتعارف کراتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ریاض شہباز، پاکستانی نمائش کنندہ

"اس بار ہم  کونمنگ میں اپنی لکڑی کی روایتی دستکاری لے کر آئے ہیں۔ چین ایک بہت بڑی منڈی ہے، اس لئے ہم یہاں امکانات تلاش کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں چین میں بہت وسیع مواقع موجود ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): سوراب تھاپا، نیپالی نمائش کنندہ

"میں یہاں تقریباً 4 مرتبہ  آ چکا ہوں۔ چین کی منڈی نہایت عمدہ ہے۔ میں نے اسے بہت اچھا پایا۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): سمادھی مالشا لکمالی، سری لنکن نمائش کنندہ

"میرے خیال میں یہ نمائش بہت اچھی ہے۔ اسی لئے یہاں زیادہ گاہک آتے ہیں اور میں زیادہ اشیاء فروخت کر سکتی ہوں۔”

کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

چین کے شہر کونمنگ میں 9ویں چین،جنوبی ایشیا ایکسپو جاری

ایکسپو میں 73 ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندے شریک

2500 سے زائد کاروباری ادارے اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں

6 روزہ نمائش کے لیے 16 ہالز قائم کیے گئے ہیں

نمائش کا مقصد چین و جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون کا فروغ ہے

افغان نمائندہ چین کی منڈی تک رسائی کے لیے پُرامید

پاکستانی نمائندہ نے لکڑی کی روایتی دستکاری پیش کی

نیپالی نمائندہ نے چینی مارکیٹ کو “عمدہ” قرار دیا

سری لنکن نمائندے نے گاہکوں کی دلچسپی پر اطمینان ظاہر کیا

غیر ملکی تاجر چینی منڈی میں نئے مواقع کے متلاشی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!