اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی جون یاؤ ایئر نے شنگھائی سے ولادی ووسٹاک کے لئے...

چین کی جون یاؤ ایئر نے شنگھائی سے ولادی ووسٹاک کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

روس کے شہر ولادی ووسٹاک میں روس کے دن کی مناسبت سے ثقافتی فن کا مظاہرہ پیش کیا جا رہا ہے-(شِنہوا)

ولادی ووسٹاک(شِنہوا)چینی فضائی کمپنی جون یاؤ ایئر نے شنگھائی اور ولادی ووسٹاک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

ولادی ووسٹاک انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اعلان کے مطابق افتتاحی پرواز کا ایئر پورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کرکے استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ایئرپورٹ کی جانب سے پہلے گروپ کے مسافروں میں ان کے بورڈنگ پاس کے ساتھ محدود ایڈیشن کے یادگاری پوسٹ کارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

نئی سروس کے تحت موسم گرما کے دوران ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور جمعہ کو پرواز چلائی جائے گی۔ پروازیں ایئربس اے 320 طیارے سے چلائی جائیں گی جو 2کلاسوں پر مشتمل ہوگی اور پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے 30 منٹ ہوگا۔

جون یاؤ ایئر کی اس روٹ میں شمولیت کے بعد شنگھائی اور ولادی ووسٹوک کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی کل تعداد 8 ہوگئی ہے۔ روسی فضائی کمپنی روسیہ ایئرلائنز اور ایس7 ایئرلائنز بھی اس روٹ پر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

جون یاؤ ایئر 2005 میں قائم ہوئی اور اس کا صدر دفتر شنگھائی میں واقع ہے۔ یہ ایئر لائن شنگھائی کے ہونگ چھیاؤ اور پوڈونگ ایئرپورٹس سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلاتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!