اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینروایتی چینی ادویات میں جدت کے لئے جڑی بوٹیوں کے اجزا کے...

روایتی چینی ادویات میں جدت کے لئے جڑی بوٹیوں کے اجزا کے بڑےڈیٹا بیس کا آغاز کردیا

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شین نونگ جیا فاریسٹری ڈسٹرکٹ کے ماتحت شین نونگ جیا نیشنل پارک میں دالونگ تان گولڈن منکی ریسرچ سنٹر میں سنہری بندر کو دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چین نے وسطی صوبے ہوبے میں باضابطہ طور پر اہم طبی جڑی بوٹیوں کے اجزا کا ڈیٹا بیس شروع کیا ہے جو روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم)  کے شعبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی اختراع میں نمایاں پیش رفت کی علامت ہے۔

ہوبے شی ژین لیبارٹری کی سربراہی میں تیار کیا گیا یہ ڈیٹابیس پین-شین نونگ جیا ہربز ملٹی-اومیکس کمپوننٹس ڈیٹا بیس (ایس ایچ ایم سی) کے نام سے جانا جاتا ہے جو چین کے وسطی علاقے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے۔

ہوبے شی ژین لیبارٹری کے ڈائریکٹر وانگ چھی نے ووہان میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایس ایچ ایم سی نے چین کے وسطی علاقے کے طبی وسائل کا درست ڈیجیٹل پورٹریٹ تخلیق کرکے جڑی بوٹیوں کی تحقیق کو تجربے پر مبنی عمل سے سائنس کی قیادت پر مبنی اختراع میں تبدیل کردیا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عالمی روایتی چینی ادویات کی ترقی میں نئی توانائی فراہم کرتے ہوئے علاقائی تحقیق میں موجود فقدان کو پورا کرتا ہے۔

ہوبے شی ژین لیبارٹری میں ایس ایچ ایم سی ڈویلپمنٹ ٹیم کے سربراہ لیو یی فے نے ڈیٹا بیس کے حجم اور صلاحیتوں کی تفصیل بیان کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!