اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 10سال کے دوران منشیات کے مقدمات میں مسلسل کمی...

چین میں 10سال کے دوران منشیات کے مقدمات میں مسلسل کمی ہوئی ہے،اعلیٰ عدالت

چینی عدالتوں کی کارکردگی میں 2013 سے اب تک 20 فیصد بہتری آئی ہے،سپریم پیپلز کورٹ(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ملک میں منشیات سے متعلق مجرمانہ مقدمات کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے۔

ایس پی سی نے پیر کے روزاعلان کیاکہ2025 کے پہلے5 ماہ میں چین بھر کی عدالتوں میں منشیات سے متعلق مجموعی طور پر9 ہزار343 مقدمات نمٹائے گئےجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے اعداد وشمارکے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد کم ہیں۔

اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ چینی عدالتوں نے سال 2024 میں منشیات سے متعلق 35  ہزار 859 مقدمات کا پہلی سماعت پر فیصلہ سنایا۔ سزا پانے والے 49  ہزار 177 افراد میں سے 8 ہزار 332 کو پانچ سال سے زائد قید کی سخت سزا سنائی گئی۔

عدالت نے نشاندہی کی کہ منشیات سے متعلق جرائم کی نئی اقسام خصوصاً کم عمر افراد سے متعلق مقدمات نمایاں طور پر بڑھ رہے ہیں۔

عدالت نے پیر کو ایسے 10 عام مقدمات کی تفصیلات بھی جاری کیں۔

عدالت نے منشیات کے مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دینے اور منشیات کے خلاف اس جامع کریک ڈاؤن کی کارکردگی کو بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!