اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی اور وسطی ایشیائی نیوز ایجنسیوں کے تبادلے تعلقات کی مضبوطی کے...

چینی اور وسطی ایشیائی نیوز ایجنسیوں کے تبادلے تعلقات کی مضبوطی کے لئے انتہائی اہم ہیں، سینئر چینی سفارتکار

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کے نائب صدر چھیو شیاؤ چھی چین-وسطی ایشیا تعاون ترقیاتی فورم اور تیسرے سلک روڈ انٹرنیشنل کمیونیکیشن فورم سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

آستانہ(شِنہوا)چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کے نائب صدر چھیو شیاؤ چھی نے کہا ہے کہ چین اور وسطی ایشیا کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تبادلے چین-وسطی ایشیا جذبے کو عملی جامہ پہنانے کے اہم ذریعے کا کردار ادا کرتے ہیں۔

شِنہوا کو حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آستانہ میں منعقدہ چین-وسطی ایشیا نیوز ایجنسی فورم سمیت ایسے تبادلے چین-وسطی ایشیا جذبے کو مسلسل توانائی فراہم کرتے ہیں اور چین کی عوامی سفارت کاری کا کلیدی ستون ہیں۔

چھیو نے کہا کہ ریاستوں کے مابین تعلقات کی اصل روح عوامی رابطوں میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے تزویراتی اتفاق رائے کے طور پر چین-وسطی ایشیا جذبے کو ایسے ٹھوس اور قابل فہم تجربات میں تبدیل کرنا ضروری ہے جو تمام متعلقہ ممالک کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوں۔

چھیو نے فورم کو ارتکاز کا انجن قرار دیا جو سرکاری بیانات اور عوامی داستانوں کو یکجا کرتا ہے۔

چھیو نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی بات چیت باہمی اعتماد کی مضبوط بنیاد قائم کرنے اور دو طرفہ تعلقات اور عوامی رائے کے لئے مستحکم بنیاد فراہم کرنے کا طاقتور ذریعہ ہیں۔

چھیو نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیا کے حکومتی عہدیداروں، میڈیا کے پیشہ ور افراد، سکالرز اور مختلف شعبوں کے نمائندوں کو یکجا کرکے اس فورم نے تعلقات اور دوستی پروان چڑھائی ہے جو اس تقریب سے کہیں آگے تک پھیل سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!