شین ژو-20 کے خلاباز چھن دونگ مدار میں گردش کرنے والے چینی خلائی سٹیشن کے باہر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق مدار میں گردش کرنے والے چینی خلائی سٹیشن پر موجود شین ژو-20 کے عملے نے اپنے مشن کی پہلی سلسلہ وار بیرونی خلائی سرگرمیاں مکمل کرلیں۔
خلابازوں چھن دونگ، چھن ژونگ روئی اور وانگ جئی نے تقریباً 8 گھنٹے تک کام کیا اور(بیجنگ کے وقت کے مطابق) شام 4 بج کر 49 منٹ پر کام مکمل کیا۔
چھن دونگ اور چھن ژونگ روئی، جنہیں خلا میں چہل قدمی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، تیان حہ کور ماڈیول کے نوڈ کیبن کے ذریعے باہر نکلے۔ خلائی سٹیشن کے اطلاق اور ترقی کے مرحلے میں منتقل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب خلاباز نوڈ کیبن سے باہر نکلے۔
خلابازوں نے تحفظ کا آلہ مقررہ مقام پر نصب کیا۔ اس آلے کو پہلے کارگو ایئر لاک کے ذریعے باہر رکھا کیا گیا، اسے عارضی طور پر روبوٹک بازو کی مدد سے رکھا گیا تھا۔
سی ایم ایس اے کے مطابق بیرونی آلات کا معائنہ اور دیکھ بھال کی گئی۔ خلاباز اب محفوظ طریقے سے بنیادی ماڈیول میں واپس آگئے ہیں۔
