اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے سرکاری اہلکاروں کے لئے کفایت شعاری کے ضابطے مزید سخت...

چین نے سرکاری اہلکاروں کے لئے کفایت شعاری کے ضابطے مزید سخت کردئیے

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن کائی چھی بیجنگ میں پارٹی امور اور نظم و ضبط کے کام سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے سرکاری تقریبات میں پرتعیش کھانوں اور سیگریٹوں پر پابندی عائد کردی ہے جو سرکاری زندگی میں فضول خرچی کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ سرکاری گاڑیوں کی تزئین و آرائش ممنوع ہوگی اور میٹنگ رومز میں آرائشی پودے یا پرتعیش پس منظر نہیں ہوں گے۔

پارٹی اور سرکاری اداروں میں کفایت شعاری اپنانے اور فضول خرچی کی مخالفت کرنے کے نئے نظر ثانی شدہ ضوابط کے تحت وضع کردہ نئے قوانین چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سرکاری مراعات پر لگام ڈالنے اور سادگی کو فروغ دینے کی تازہ کوششوں کا حصہ ہیں۔

یہ ضوابط پارٹی کے 8 نکاتی اصولوں کے تسلسل میں سب سے پہلے 2013 میں متعارف کرائے گئے تھے۔ اس اقدام کا آغاز 2012 کے آخر میں بدعنوانی کو روکنے اور عوامی اعتماد بحال کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ مئی 2025 میں ان ہدایات کی دوبارہ توثیق کی گئی ہے تاکہ 10 کروڑ پارٹی ارکان میں نظم و ضبط اور اطاعت کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

نئے قواعد میں عوامی فنڈز، سرکاری سفر، تقریبات، گاڑیوں کے استعمال، اجلاسوں اور دفتری جگہ کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ تفصیلی ہدایات دی گئی ہیں۔

نئے قواعد کے مطابق اندرون ملک دورے پر جانے والے اہلکار نقد تحائف، یادگاری اشیاء یا مقامی سوغاتیں قبول نہیں کرسکیں گے۔ بیرون ملک دوروں کے لئے نجی طیاروں پر سفر ممنوع ہوگی اور بغیر اجازت اضافی سٹاپ یا قیام میں توسیع کی اجازت نہیں ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!