منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین کے بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلے میں پہلی مرتبہ اے آئی...

چین کے بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلے میں پہلی مرتبہ اے آئی نمائشی حصے کا آغاز

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں 21 ویں چین (شین زین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلے میں حاضرین گوانگ ڈونگ کے نمائشی حصے میں روبوٹ کو چینی آلہ موسیقی گوژینگ بجاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)21 واں چین (شین زین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلہ چین کے جنوبی شہر شین زین میں شروع ہوگیا جس میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لئے نمائش کا علاقہ مختص کیا گیا ہے۔

5 روزہ ایونٹ 8 نمائشی ہالز میں منعقد ہو رہا ہے جن میں سے 3 جامع ہالز ہیں اور 5 مخصوص شعبہ جات کے لئے مخصوص ہیں۔ مخصوص ہالز مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں جن میں بین الاقوامی ثقافتی تجارت، ثقافتی سیاحت، فن اور ڈیزائن، فلم، گیمنگ اور غیر مادی ثقافتی ورثہ شامل ہیں۔

اے آئی نمائش کے حصے میں 22 مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے جن میں روبوٹس، ڈرونز، سمارٹ عینکیں اور سمارٹ ایئرفونز شامل ہیں۔ انٹرایکٹو تجربات کے ذریعے حاضرین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی دلکشی اور مستقبل کی ممکنہ ایپلیکیشنز کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔

میلے میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ثقافتی مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے اور ثقافتی صنعتوں میں 4 ہزار سے زائد سرمایہ کاری اور مالی منصوبے پیش کرکے ان کی تجارت کی جا رہی ہے۔

مجموعی طور پر 6 ہزار 280 حکومتی وفود، ثقافتی ادارے اور کمپنیاں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے شریک ہیں جن میں گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 265 شرکاء کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 3 ہزار 300 نمائش کنندگان ذاتی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

یہ ایونٹ بیرون ملک سے آنے والے نمائش کنندگان اور پیشہ ور مہمانوں کی ریکارڈ تعداد کو راغب کر رہا ہے۔ مجموعی طور پر 65 ممالک اور خطوں سے 305 غیر ملکی نمائش کنندگان آن لائن اور آف لائن شرکت کر رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تقریب 110 ممالک اور خطوں سے 35 ہزار سے زائد پیشہ ور مہمانوں کو راغب کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!