کمبوڈیا میں نوم پنہ-سیہانوک ویل ایکسپریس وے پر نوم پنہ ٹول سٹیشن کا فضائی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران چین کی مجموعی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ 57.54 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
وزارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ جنوری سے اپریل کے عرصے کے دوران غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد اضافے کے ساتھ 51.04 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں حصہ لینے والے ممالک میں غیر مالیاتی او ڈی آئی 12.78 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.4 فیصد زیادہ ہے۔
سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرون ملک ٹھیکے پر دئیے گئے منصوبوں کا حجم 47.11 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد اضافہ ہے۔ دریں اثناء اس عرصے کے دوران ایسے منصوبوں کے لئے نئے معاہدوں کی مالیت 22.4 فیصد اضافے سے 76.59 ارب ڈالر رہی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link