چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ژونگ شان پارک میں قدیم درخت کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں بھرپور ماحولیاتی منظرنامہ موجود ہے جہاں 151 قدرتی اور نیم قدرتی ماحولیاتی نظاموں میں 7ہزار 121 انواع پائی جاتی ہیں۔
شہر کے حیاتیاتی تنوع کے متعلق پہلے وائٹ پیپر کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران کئے گئے فیلڈ سروے پر مبنی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ بیجنگ دنیا کے حیاتیاتی طور پر سب سے متنوع بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ رپورٹ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں شہر کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ وائٹ پیپر بیجنگ کے حیاتیات اور ماحولیات کے میونسپل بیورو، بیجنگ کے منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کے ماحولیاتی کمیشن، بیجنگ کے زراعت اور دیہی امور کے میونسپل بیورو اور بیجنگ کے جنگلات اور پارکوں کے میونسپل بیورو نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔
بیجنگ کے حیاتیات اور ماحولیات کے میونسپل بیورو کے نائب ڈائریکٹر لیو شیان شو کے مطابق فیلڈ سروے میں 151 اقسام کے قدرتی اور نیم قدرتی ماحولیاتی نظاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں جنگلات، جھاڑیاں، گھاس کے میدان، دلدل والے علاقے اور آبی پودے شامل ہیں۔
لیو نے مزید کہا کہ رپورٹ میں درج 7 ہزار 121 انواع میں الجی، اعلیٰ پودے، ریڑھ کی ہڈی والے جانور، کیڑے مکوڑے، میکرو فنگائی اور پانی میں پائے جانے والے جانور شامل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link