سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں ایک شخص آنر کے بوتھ پر روبوٹ کے ہاتھ کی تصویر لے رہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی ٹیکنالوجی فرم شیاؤمی نے بیجنگ میں اپنی تیار کردہ پہلی 3 نینو میٹر موبائل چپ ایکسرنگ O1 باضابطہ طور پر جاری کردی۔
شیاؤمی کے بانی اور چیئرمین لے جُن نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس چپ میں 10 کور سی پی یو اور 16 کور جی پی یو شامل ہے جو صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسرنگ O1 چپ شیاؤمی کی چپ کی تیاری اور ڈیزائن کی صلاحیتوں میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔
یہ چپ بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی ہے اور اسے کمپنی کی تازہ ترین نمایاں مصنوعات شیاؤمی 15 ایس پرو سمارٹ فون اور شیاؤمی پیڈ 7 الٹرا ٹیبلٹ میں ضم کردیا گیا ہے۔
ایکسرنگ O1 چپ کے لئے شیاؤمی کی تحقیق اور ترقی ایک دہائی پر محیط ہے۔ 2021 کے بعد سے کمپنی نے اس منصوبے میں 13 ارب یوآن (تقریباً 1.8 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں 2 ہزار 500 سے زیادہ افراد کی آر اینڈ ڈی ٹیم شامل ہے۔
شیاؤمی کے چیئرمین لی جُن کے مطابق شیاؤمی اگلے پانچ سالوں میں اہم ٹیکنالوجی کی تحقیق وترقی میں 200 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں آپریٹنگ سسٹم، مصنوعی ذہانت اور چپس شامل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link