چینی حکومت کی فراہم کردہ ہنگامی انسانی ہمدردی امدادی سامان کی 8ویں کھیپ میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ۔(شِنہوا)
یانگون (شِنہوا) چینی حکومت کی فراہم کردہ ہنگامی انسانی ہمدردی امدادی سامان کی 8 ویں کھیپ میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی جہاں 28 مارچ کو 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
امدادی سامان میں 24 ہزار 600 بون پلیٹس ، ایک لاکھ 32 ہزار بون اسکریوز ، 4 ہزار 526 انٹرا میڈ لری کیل، ٹول کٹس کے 30 سیٹ ، انجکشن کے لئے سوڈیم پینسلین کی 10 لاکھ بوتلیں، میٹرونیڈازول کی 4 لاکھ بوتلیں، سیفراڈین کیپسول کے 90 ہزار باکسز، طبی جراثیم کش گولیوں کے 300 ڈبے اور 2 ہزار بیرل میڈیکل آیوڈین کاٹن شامل ہیں۔
میانمار کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 اپریل تک زلزلے میں 3 ہزار 726 افراد ہلاک اور 5 ہزار 105 زخمی ہوئے تھے جبکہ 129 لاپتہ ہیں۔
