اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور آذربائیجان نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی

چین اور آذربائیجان نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی

چینی صدر شی جن پھنگ اور  آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی ملاقات کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے  آذربائیجان کے مہمان صدر الہام علی یوف سے بیجنگ میں بات چیت کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔

اس موقع پر بدھ کے روز شی نے کہا کہ  فریقین کو سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل بڑھانا ، عملی تعاون کو گہرا کرنا  اور ہمہ جہت تعاون کا ایک نیا باب کھولنے کے لئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین آذربائیجان کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کی قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پرگامزن رہنے کی حمایت کرتا ہے۔

شی نے کہا کہ چین برائی کی 3 قوتوں دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی  سے سختی سے نمٹنے کے لئے آذربائیجان کے ساتھ قانون کے نفاذ اور سلامتی کے شعبوں میں گہرےتعاون کا خواہاں ہے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیں اور تعلیم، ثقافت، سیاحت، نوجوانوں اور ذیلی قومی تعاون کی حوصلہ افزائی کریں۔

شی کا کہنا تھا کہ ٹیکس اور تجارتی جنگیں تمام ممالک کے جائز حقوق،  مفادات اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچا کر  عالمی اقتصادی نظام کو متاثر کرتی ہیں۔

ملاقات کے دوران علی یوف نے کہا کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں کے باوجود آذربائیجان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے پراعتماد اور احترام کیا ہے، دوطرفہ تعاون مسلسل گہرا ہوا ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی  اور مقامی تبادلے قریب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان ایک چین  اصول کی سختی سے پابندی کرتا اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ تائیوان چینی علاقے کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور قومی اتحاد  کے لئے چینی حکومت کی تمام تر کوششوں کی تائید کرتا ہے۔

مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک  شراکت داری کے قیام سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے  اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، انصاف، ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل معیشت، تخلیقی حقوق اور ایرو اسپیس جیسے شعبوں میں تعاون سے متعلق 20 دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!