اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیر اعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

چینی نائب وزیر اعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کےساتھ ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے ایرانی  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور متعدد شعبوں میں تعاون کے وسیع نتائج کو اجاگر کیا۔

ڈنگ نے بدھ کے روز کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان مشترکہ مفاہمتوں پر عملدرآمد کرنے، اعلیٰ سطح کے تبادلے گہرے کرنے اور سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لئے ایران کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے ۔

ڈنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو عملی تعاون کو بھی وسیع کرنا،  بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور چین-ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پائیدار اور طویل مدتی پیشرفت کو فروغ دینا چاہیے جو دونوں اطراف اور ان کے عوام کے لئے مفید ہو۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا کہ ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفید تعاون کو گہرا کرنے، کثیر الجہت ہم آہنگی کے فروغ دینے اور اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!