اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلملائیشیا کے چین کے ساتھ تعلیمی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہو رہی...

ملائیشیا کے چین کے ساتھ تعلیمی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے،ملائیشین وزیر

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں چینی خلانوردوں سے گفتگو کی تقریب میں ایک طالب علم چینی خلا نوردوں سے سوال کررہا ہے-(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا) ملائیشیا کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر زمبری بن عبدالکبیر نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ ملائیشیا زبردست اہمیت کا حامل ہے جو تعلیم اور سائنسی تحقیق سمیت دو طرفہ تعاون کے کئی شعبوں میں نئے مواقع لے کر آئے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شِنہوا کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں ملائیشیا کے وزیر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ملائیشیا کے تعلقات مسلسل آگے بڑھے ہیں جس میں تعلیم کے شعبے میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔

زمبری نے کہا کہ تعلیمی میدان بالخصوص تکنیکی اور فنی تعلیم میں ہمارا تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے جو اب اہم شعبہ بن چکا ہے۔

ملائیشین وزیر کا کہنا تھا کہ چین کی ماحول دوست ٹیکنالوجی، الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں مہارت نے ملائیشیا کی تعلیمی اور صنعتی ترقی کو مضبوط سہارا فراہم کیا ہے۔

زمبری نے اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کہا کہ ملائیشیا کے بہت سے طلبہ چین میں تکنیکی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اسی طرح چینی یونیورسٹیاں بھی ملائیشیا میں اپنی موجودگی اور شراکت داریوں کو وسعت دے رہی ہیں۔

شیامن یونیورسٹی ملائیشیا کی کامیاب سرگرمی کو نمایاں مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے زمبری نے کہا کہ کئی اعلیٰ درجے کی چینی یونیورسٹیوں نے اس تعاون کو مزید گہرا کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیر نے کہا کہ یہ طلبہ چین-ملائیشیا تعلقات کے مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تعلیم میں سرمایہ کاری مستقبل کی تزویراتی سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!