اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کےلیے...

اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کےلیے معاہدہ طے

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منگل کو جرمن کمپنی ایم 2 پی کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

جرمن کمپنی ایم2پی کے نمائندگان کا پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کراچی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، کمپنی نمائندگان کی ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ائیرپورٹس صادق الرحمٰن نے کی۔

ایم2پی کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر کرسٹوفر موسٹرٹ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز کاشف شاہ جیلانی نے ای گیٹس کی تنصیب کےلیے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ میں ای گیٹس کی فیزیبلٹی، منصوبہ بندی، ڈیزائن و تنصیب شامل ہیں۔

آسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹس حوالے سے سروے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا، کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس حوالے سے سروے آج سے شروع ہوگا۔

ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خودکار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کرے گی، ای گیٹس کی تنصیب سے بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن کے حوالے سے بہتر سہولیات سمیت وقت کی بچت ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!