اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلانڈونیشیا میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ، 2025 میں 20لاکھ سیاحوں...

انڈونیشیا میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ، 2025 میں 20لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع

انڈونیشیا کے شہر بان ڈونگ میں رقاصائیں ایک تقریب میں رقص پیش کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) کووڈ۔19 وبا سے قبل چینی سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کا خیرمقدم کرنے والے انڈونیشیا کو چینی سیاحوں کی آمد  مسلسل بڑھنے کے باعث امید ہے کہ وہ جلد دوبارہ اس سطح تک پہنچ جائے گا۔

مضبوط دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے تعاون کی وجہ سے  دونوں ممالک اپنے شہریوں کے دورے بڑھانے میں معاونت کررہے ہیں۔

سیاحتی شعبے میں چین اور انڈونیشیا کے حکام نے سیاحت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سفر کی حوصلہ افزائی کے لئے نمائشوں، تشہیری سرگرمیوں اور دیگر اقدامات کے ذریعے فعال انداز سے تعاون کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  انڈونیشیا میں 2018 کے دوران مجموعی طور پر21لاکھ39ہزار161سیاح آئے تھے جس میں سب سے زیادہ تعدد چینی سیاحوں کی تھی۔

انڈونیشیا میں چینی سیاحوں کی آمد میں نمایاں بہتری ہوئی ہے جو 2023 میں 7لاکھ87ہزار 924 تک پہنچ گئی، یہ مثبت رجحان 2024 میں بھی جاری رہا اور چینی سیاحوں کی تعداد 11لاکھ98ہزار 582 ہو گئی۔

چین میں انڈونیشیا کے سفیر جوہری  اوراتمنگون کا کہنا ہے کہ  انڈونیشیا رواں سال 20لاکھ چینی سیاحوں کا خیرمقدم کرنے  کا ارادہ رکھتا ہے  جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!