اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کا سرمایہ کاری اور پیداوارمیں...

چین میں غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کا سرمایہ کاری اور پیداوارمیں اضافہ

چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شیامن میں الو ر یہیب  (شیامن) کمپنی لمیٹڈ کی ورکشاپ میں ایک کارکن وہیل چیئرز اسمبل کر رہا ہے۔(شِنہوا)

شیامن (شِنہوا) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے پیداوار کو وسعت دی ہےجس سے سرمایہ کاری کے لیے ان کے جوش و خروش اور چین پرپختہ اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

ملٹی نیشنل کمپنی سوائر گروپ کی ایک انجینئرنگ شاخ ٹائیکو انجن سروسز (شیامن) کمپنی لمیٹڈ کے انجن اوورہال ورکشاپ میں دیکھ بھال کرنے والے انجینئر درجنوں انجنز کی مرمت میں مصروف ہیں۔ 2008 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ شیامن میں ایک گلوبل ون۔اسٹاپ ایوی ایشن مینٹیننس بیس ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر اور جنرل منیجر سائمن اسمتھ نے کہا کہ انہوں نے 2024 میں آمدنی میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ حاصل کیا اور وہ مسلسل ترقی کی توقع کرتے ہیں اور اگلے 10 سال کے لیے کم از کم 5 فیصد کی مرکب سالانہ ترقی کی شرح کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

اسمتھ کے مطابق یہ ادارہ آمدہ چند سالوں میں نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ترقی میں تقریباً 10کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ہم 4 ڈی معائنہ کی ٹیکنالوجیز، ڈرون روبوٹکس اوراے آئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں اور اپنے مرکز میں 9 ہزار500 مربع میٹر توسیع تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جو جنوری 2026 تک مکمل ہوگا۔

اسمتھ کے لیے چینی مارکیٹ بڑی اور اہم ہے اور یہ مستقبل میں ان کے مواقع کے لیے مرکزی حیثیت کی حامل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چین میں ایوی ایشن مارکیٹ بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ بڑھنے کے بہت سے مواقع فراہم کرتی ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!