منگل, فروری 24, 2026
پاکستانوفاقی آئینی عدالت، سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کی...

وفاقی آئینی عدالت، سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف اپیل مسترد

وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل مسترد کردی۔

پیر کو وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

سابق سی ای او کے وکیل نے مو قف اپنایا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں کہ حکومت جب چاہے کسی کو برطرف کر دے، جاوید اقبال کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی دوبارہ تقرری بھی بادشاہت کے انداز میں ہوئی، جبکہ دوبارہ تقرری کیلئے مسابقتی طریقہ کار اپنایا جانا چاہئے تھا، اگر آپ واقعی اتنے اہل ہیں تو حکومت دوبارہ آپ کی تقرری کر دے گی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!