روس اور یوکرین کے درمیان چار سال سے جاری جنگ کے دوران یوکرین میں شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران خواتین کو حمل میں پیچیدگیوں اور غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جنگ کے دوران یوکرین نے تقریباً 10ملین افراد کھوئے ہیں جن میں ہلاک اور ملک چھوڑ کر جانیوالے افراد شامل ہیں۔
امریکی سینٹر فار سٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کی جانب سے جنوری میں جاری اعداد و شمار کے مطابق 24فروری 2022 میں شروع ہونیوالی جنگ میں اب تک تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔




