منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترینملک کا نام روشن کرنیوالا در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے،...

ملک کا نام روشن کرنیوالا در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، کوئی پرسان حال نہیں

ملک و قوم کا نام ملکی وبین الاقوامی سطح پر روشن کرنیوالا در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ متعلقہ حکام نے آنکھیں ہی بند کردی ہیں۔

مارشل آرٹس اور جمناسٹک میں متعدد میڈلز جیتنے والا قومی کھلاڑی رضوان پٹھان معاشی مشکلات کے باعث نوشہرہ کی ایک ماربل فیکٹری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہے، ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے رضوان پٹھان نے 2018 کے قومی مارشل آرٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور صوبائی و مقامی سطح پر بھی کئی مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹیں۔

ان کیلئے آج زندگی کا میدان مقابلوں سے زیادہ سخت ثابت ہوگیا ہے، معاشی تنگی نے انہیں کھیل کے میدان سے نکال کر ماربل فیکٹری کی مشقت تک پہنچا دیا ہے۔

قومی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ حالات نے راستہ ضرور مشکل بنایا مگر منزل سے نظریں نہیں ہٹیں، میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ سرپرستی ملے تاکہ میں عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر سکوں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!