پاکستانی سپنر عثمان طارق نے ٹینس بال کرکٹ کو اپنے منفرد ایکشن کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بولنگ ایکشن کو اس قدر توجہ ملے گی۔
میڈیا سے بات چیت میں انکا کہنا تھا کہ میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں، کمنٹیٹرز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ملنے والی تعریف میرے لئے اعزاز ہے، مزید بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹینس بال کیساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران یہ منفرد انداز اپنایا، بولنگ کو سلو موشن میں دیکھا جائے تو ٹائمنگ مکمل طور پر درست نظر آتی ہے، بس رفتار میں معمولی فرق ہوتا ہے، سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے پاکستانی سپنرز نے واضح حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، اگر وکٹ سے سپنرز کو مدد ملی تو اپنی منصوبہ بندی پر بہتر انداز میں عمل درآمد کر سکیں گے، ہر میچ ایک نیا امتحان ہوتا ہے، ٹیم کی پوری توجہ اگلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔
عثمان طارق نے بتایا کہ بولنگ کے دوران بال اکثر آنکھوں کے سامنے آجاتی تھی جس سے توجہ متاثر ہوتی تھی اسلئے میں نے ہیڈ بینڈ پہننا شروع کیا۔




