منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترینپی ایس ایل کی نئی فرنچائز راولپنڈی کا نام پنڈیز رکھ دیا...

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز راولپنڈی کا نام پنڈیز رکھ دیا گیا، باضابطہ اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیم کا نام پنڈیز رکھا گیا ہے۔

ٹیم کے نام کا اعلان سوشل میڈیا پر 25سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں راولپنڈی شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے ہیں جبکہ پس منظر میں جوشیلی موسیقی شامل تھی۔

ویڈیو کے کیپشن میں فرنچائز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیم کا باضابطہ نام پنڈیز سامنے آگیا ہے ہم نڈر ہیں چیلنج دینے آئے ہیں، ہم نیا جوش لیکر آ رہے ہیں اور ہم کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں، فرنچائز نے جلد ہی ٹیم کا لوگو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!