منگل, فروری 24, 2026
انٹرنیشنلممکنہ برفباری، نیو یارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا...

ممکنہ برفباری، نیو یارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ممکنہ برفباری کے پیش نظر نیو یارک سٹی میں سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک سٹی میں مکمل سفری پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں، رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے، سٹی میں 18سے 24انچ اور بعض علاقوں میں 28انچ تک برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے اور برفانی طوفان کے باعث 11ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 42فیصد روانہ اور 63 فیصد آنیوالی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، لاگارڈ یا ایئرپورٹ پر بھی 47فیصد پروازوں کی روانگی منسوخ جبکہ 63فیصد آنیوالی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ایئر پورٹس پر گرائونڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک برفباری اور تیز ہوائوں کی پیشگوئی کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!