منگل, فروری 24, 2026
انٹرنیشنلیورینیم افزودگی، امریکہ اور ایران میں عبوری معاہدے کا امکان

یورینیم افزودگی، امریکہ اور ایران میں عبوری معاہدے کا امکان

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سفارتکاری کو آخری موقع دینے پر ایران یورینیم افزودگی صفر کرنے سے قبل امریکا سے ٹوکن معاہدہ کر سکتا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے 48 گھنٹے میں ایران سے جوہری معاہدہ پر تجاویز موصول ہونے پر مذاکرات کا امکان ہے، ٹرمپ اور ایران مکمل جوہری معاہدے سے قبل عبوری معاہدہ کرینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ منگل کو مذاکرات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوکن معاہدے کی تجویز دی تھی، ٹرمپ انتظامیہ ایران کی تجاویز کا انتظار کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ سٹیو وٹکوف اور ڈیوڈ کشنر مسودہ تجاویز کے بعد تفصیلی گفتگو کرینگے، ٹرمپ انتظامیہ ایران کو صفر یورینیم کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے اور امریکہ علامتی افزودگی کی محدود تجویز پر غور کیلئے تیار ہے، ایران امریکا بالواسطہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور مارچ میں متوقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!