منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترینچین کی ریلوے بہار تہوار کی تعطیلات میں واپسی کے بڑے رش...

چین کی ریلوے بہار تہوار کی تعطیلات میں واپسی کے بڑے رش کے لئے تیار

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بہار تہوار کی 9 روزہ تعطیلات کے آخری دن 23 فروری کو واپس آنے والے مسافروں کی تعداد عروج پر رہی۔ اس روز ریلوے نظام کے ذریعے سفر کی تعداد ایک کروڑ 85 لاکھ تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ پیر کے روز سفر کی تعداد پچھلے دن کئے گئے تقریباً ایک کروڑ 83 لاکھ مسافروں کے سفر کے برابر رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید سفری طلب کو پورا کرنے کے لئے پیر کے روز اضافی 2297 ٹرینیں چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

ادارے کے مطابق بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین جیسے بڑے شہروں میں پیر کے روز مسافروں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مختلف علاقوں میں ریلوے حکام نے ہموار سفری سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات نافذ کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!