منگل, فروری 24, 2026
پاکستانپشین، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش حملہ آور سمیت 5 خوارج...

پشین، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے پورے تشکیلی گروہ کو مختلف ہتھیاروں سے موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے بزدلانہ طور پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ مزید 4 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!