منگل, فروری 24, 2026
انٹرنیشنلورکرز پارٹی آف کوریا کی کانگریس نے کم جونگ اُن کو...

ورکرز پارٹی آف کوریا کی کانگریس نے کم جونگ اُن کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا

پیانگ یانگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کی 9 ویں کانگریس نے کم جونگ اُن کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو پی کے  کی 9 ویں کانگریس نے اتوار کو ورکرز پارٹی آف کوریا کی ترقی اور ریاست کی خوشحالی کے لئے  تمام مندوبین، لاکھوں پارٹی ارکان، تمام عوام اور  پیپلز آرمی کے تمام اہلکاروں کے غیر متزلزل عزم اور متفقہ خواہش کے مطابق کم جونگ اُن کو سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈبلیو پی کے  کی 9 ویں کانگریس کی پریس ریلیز کے مطابق اتوار کے اجلاس میں ڈبلیو پی کے کی مرکزی کمیٹی کے ارکان اور  متبادل ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا، منتخب کئے گئے ارکان میں کم جونگ اُن، پاک تھائے سونگ، جو یونگ وون اور ری اِل ہوان بھی شامل ہیں۔

کے سی این اے نے ایک الگ رپورٹ میں کہا کہ کانگریس نے ڈبلیو پی کے کے قواعد  میں ترمیم کا فیصلہ  بھی کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!