منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترینچین میں بہار تہوار کا سفری رش 5.08 ارب سفری دوروں کے...

چین میں بہار تہوار کا سفری رش 5.08 ارب سفری دوروں کے ساتھ نصف دورانیہ عبور کر گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2026 کے بہار تہوار کا سفری رش ہفتے تک نصف دورانیہ  عبور کر گیا۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پہلے 20 دنوں میں بین العلاقائی سفری دوروں کی تعداد 5.08 ارب تک پہنچ گئی۔

اس میں سے 4.76 ارب سفری دورے شاہراہوں کے ذریعے کئے گئے جبکہ ریلویز نے 25 کروڑ 80 لاکھ سفری دورے نمٹائے جبکہ آبی راستوں اور سول ایوی ایشن کے ذریعے بالترتیب ایک کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار اور 4 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے۔

سالانہ سفری رش، جسے چھون یون کہا جاتا ہے اور اسے عموماً دنیا کی سب سے بڑی انسانی نقل و حرکت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، کے بارے میں سابقہ اندازوں کے مطابق توقع ہے کہ اس سال 2 فروری سے 13 مارچ تک 40 دن کے عرصے میں ریکارڈ 9.5 ارب بین العلاقائی سفری دورے کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!